این اے 259 میں پولنگ آج ہو گی

جی بی اے 3 گلگت3: پی ٹی آئی نے انتخابی معرکہ سر کر لیا

فوٹو: فائل


ڈیرہ بگٹی: قومی اسمبلی کی نشست این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر 17 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی کی نشست این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز میں 115 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ 29 پولنگ اسٹیشنز پر 47 ہزار 269 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 27 ہزار 899 خواتین اور 19 ہزار 370 مرد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ 18 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کا عملہ اور انتخابی سامان متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 15 جولائی کو این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ ہونی تھی جسے شاہ زین بگٹی کی درخواست پر رکوا دیا گیا تھا۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن 2 جولائی کو  واپس لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

الیکشن کمیشن نے این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے طارق محمد کیتھران نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا تھا۔


متعلقہ خبریں