اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے اعلان کیا ہے کہ کل پشاور انٹر چینج پر نماز جمعہ ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تو اٹک پل بند نہیں کرسکی ہے لیکن ہم کل بند کردیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پلان بی پر عمل درآمد عمران نیازی کو ہٹا کررہے گا۔
جے یو آئی (ف) نے کراچی میں دھرنا دے دیا
ہم نیوز کے مطابق پشاور روڈ انٹرچینج پرکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شاہراہ چمن اور انڈس ہائی وے سمیت تمام مرکزی شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ملک کی مزید بڑی بڑی شاہراہوں کو بند کردیں گے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومت پرکڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جھوٹ بول کرقوم سے دھوکہ کررہے ہیں۔ انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ تمہارے چمچے کڑچے کل کسی اور پارٹی میں تھے اور کل کسی اور پارٹی میں ہوں گے۔
کام لٹک گیا، میں نہیں سمجھتا کہ استعفے کے بغیر معاملہ حل ہو: عبدالغفور حیدری
انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ عمران خان کے خلاف سیاسی ہے اور قانونی بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہہ ہماری جنگ ہے لہذا کوئی اور اس میں مداخلت نہ کرے۔
جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ گزشتہ روز قائد جمعیت نے پلان بی کی طرف جانے کا اعلان کیا تھا اور ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ پلان بی، پلان اے سے زیادہ سخت ہوگا۔ انہوں نے کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا مظاہرین تمام تر سختیوں کے باوجود قائد کے حکم پرڈٹے رہے۔
ہم نیوز کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 2018 میں انتخابات کا ڈرامہ رچایا گیا اور پھر ایک نا اہل شخص کا انتخاب کیا گیا۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ یہودی ایجنٹ قادیانیوں سے متعلق قوانین میں ترامیم کرنا چاہتا تھا۔
’دھرنا ختم کرنے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا‘،ن لیگ اور پیپلزپارٹی سڑکیں بلاک کرنے کی مخالف
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب انسان پریشان ہے کہ وہ کہاں جائے؟ کیونکہ ہر چیز اس کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے جب کہ آئی ایم ایف کا نمائندہ کہہ رہا ہے کہ ٹماٹر 17 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی و گیس کے نرخ بھی برداشت سے باہر ہوگئے ہیں۔