اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے توہین رسالت کا ارتکاب کیا ہے۔
راولپنڈی میں سوشل میڈیا کنونشن سے مریم نواز کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق پی پی وزیر اور پی ٹی آئی کی موجودہ رہنما نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے آئین کی بھی توہین کی ہے۔
مریم نواز نے اتوار کو راولپنڈی میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خود کو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے تشبیہہ دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح دختررسول ﷺ اپنے والد کے لئے مصروف رہتی تھیں ایسے ہی وہ اپنے والد کے لئے میدان میں موجود ہیں۔
مریم نواز شریف کی اس تقریر کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی خاصے افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔