سندھ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 11منصوبوں کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط


اسلام آباد: صوبہ سندھ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے گیارہ منصوبوں کی تعمیر کیلئے عملدرآمدی معاہدوں کی تقریب دستخط وفاقی داروالحکومت میں ہوئی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق معاہدوں پر متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر رانا عبدالجبار اور متعلقہ کمپنیوں کے اہلکاروں نے دستخط کیے۔

نجی کمپنیاں مجموعی طور پر سندھ میں جھمپیر کے مقام پر 550 میگاواٹ سے زائد کے ونڈ پاورکے منصوبے لگائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: لیسکو نےاورنج لائن ٹرین کو بجلی کی سپلائی شروع کردی

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق دس کمپنیاں پچاس پچاس میگاواٹ کے منصوبے لگائیں گی جبکہ ایک کمپنی ساٹھ میگاواٹ کا ونڈ پاور منصوبہ لگائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ونڈ پاور منصوبوں سے 2021 کے وسط میں بجلی پیداوار شروع ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں