رہبر کمیٹی کا فیصلہ ہی اے این پی کا ہوگا، اسفندیار ولی خان


اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے جو فیصلہ رہبرکمیٹی کرے گی، وہی اے این پی کا فیصلہ ہوگا۔

رہبر کمیٹی کا اجلاس ختم، حکومت پر دباو بڑھانےکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اگر رہبر کمیٹی کوئی متفقہ فیصلہ نہیں کرتی ہے تو پھر اے این پی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی کسی قسم کی انتہاپسندی پر یقین نہیں رکھتی ہے اور نہ ہی اُسے ایک لمحے کے لیے بھی برداشت کرسکتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اے این پی کسی بھی غیر آئینی و غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔

’پلان بی‘ پر مشاورت، جے یو آئی (ف) کا اہم اجلاس جاری

سرحدی گاندھی اور باچا خان کے ناموں سے ملکی سیاسی تاریخ میں معروف خان عبدالغفار خان کے پوتے اسفندیار ولی خان نے نام لیے بغیر کہا کہ کرتارپور کا کھلنا خوش آئند ہے لیکن ایک طرف راہداریاں کھل رہی ہیں تو دوسری طرف باڑ لگائی جارہی ہے۔

اے این پی کے سربراہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان اور افغانستان میں بد اعتمادیاں موجود ہیں لیکن ان کا خاتمہ مل بیٹھ کر ہی کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں