کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بلیدہ سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مذکورہ افراد کو ایک گاڑی سمیت نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے اور یہ افراد اس وقت مسلح بھی تھے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بلیدہ کے رہائشی نعمت ولد عبدالکریم جبکہ ایک کی شناخت صلاالدین ولد عنایت اللہ سکنہ خدابادان پنجگور اور ایک کی شناخت ظہیر ولد بدل خان سکنہ خاران کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ان تینوں کا تعلق مذہبی شدت پسند تنظیموں سے تھا جنہیں نامعلوم افراد نے اغواء کرنے کے بعد ہلاک کیا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے لیکن آخری اطلاع تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 14 افراد کو قتل کر دیا تھا۔
لیویز ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر بوزی ٹاپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مختلف بسوں کو روک کر مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کیے۔