کرتار پور راہداری کے لیے 9 نومبر کا دن کیوں چنا گیا؟ سینیٹر سراج الحق کا استفسار

آئندہ انتخابات میں یوتھ کے ذریعے سرپرائز دیں گے، سراج الحق

سیالکوٹ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے استفسار کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے لیے 9 نومبر کا دن ہی کیوں چنا گیا؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دو قومی نظریے کا مذاق اڑا یا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنا اور ملک چلانا علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں۔

کرتارپور راہداری منصوبہ: وزیراعظم عمران خان کل افتتاح کریں گے

ہم نیوز کے مطابق علامہ اقبال اور سید موددی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ حکمران ہمیں بھارت اور امریکہ کی طاقت سے ڈراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں ہے کہ کافر ہے تو کرتا ہے شمشیر پہ بھروسہ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جو کشمیر کے بارڈر کی طرف جائے گا وہ غدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میں نے 27 تاریخ کو اقوام متحدہ میں تقریر کر لی تو وہ کافی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ وزیر اعظم نے بازو پر کالی پٹی باندھ کر آدھا گھنٹہ احتجاج کیا تو مودی نے مذاق اڑایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت اجتماعی قبریں بن رہی ہیں اور کشمیر نام کی کوئی ریاست اس وقت دنیا میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے شرکا سے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنے ملک میں ضم کرچکا ہے۔

کرتار پور کے بعد ہندو برادری کے لئے پاکستان کا ایک اور تحفہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمیں امریکہ اور برطانیہ کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے کیونکہ ہمارے پاس اپنا نظام موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقبال نے کہا تھا کہ ہمارے پاس سورج موجود ہے تو ہم دوسروں کے چراغوں کی طرف کیوں دیکھیں؟


متعلقہ خبریں