مطالبات نہ مانے گئے تو ملک میں افراتفری ہوگی، مولانا فضل الرحمان کا انتباہ

مطالبات نہ مانے گئے تو ملک میں افراتفری ہوگی، مولانا فضل الرحمان کا انتباہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ملک میں افراتفری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہادتیں لیں گے اور نعشیں اٹھائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے

ہم نیوز کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے بات چیت میں جے یو آئی (ف) کے امیر نے کہا کہ کسی صورت یہاں سے نہیں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں موجود لوگ تفریح کے لیے نہیں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایک نظریے کے تحت آئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان ناجائز طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے کے علاوہ دوسرا آپشن شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

امیر جے یو آئی (ف) نے دعویٰ کیا کہ ملک میں ایسی بیداری آئی ہے کہ اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن اپنی افادیت کھو چکا ہے۔

ایک اور سوال پرانہوں نے کہا کہ موجودہ قوانین کے تحت بھی دوبارہ انتخابات قبول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی کی جانب سے پیش کیے گئے چاروں مطالبات متفقہ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دوبارہ انتخابات کا مطالبہ انہیں ماننا پڑے گا۔

ہم نیوز کے مطابق امیر جے یو آئی (ف) سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے اہم ملاقات کی جو ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورا ہم امور زیرغور آئے۔

اپوزیشن سے بات چیت: حکومت کی نئی حکمت عملی، اسد قیصر کو ذمہ داری مل گئی

ڈاکٹر قیوم سومرو کو سابق صدر آصف علی زرداری کا انتہائی قریبی تصور کیا جاتا ہے جب کہ ان کی ابتدائی سیاسی زندگی مولانا فضل الرحمان کی قربت میں شروع ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں