کوئٹہ: آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد تندور مالکان نے روٹی کی قیمت بڑھانے کی دھمکی دے دی ہے ،روٹی 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کا اعلان کیا ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث نان بائیوں نے بھی روٹی کے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں بھی تندور مالکان نے 20 گرام کی روٹی 30 روپے میں کرنے کا عندیہ دیا ہےجبکہ بعض تندور مالکان نے اس پر عمل بھی شروع کر دیا ہے۔
روٹی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے روٹی کی قیمت میں اضافے نے مزدور طبقے کی مشکلات میں مزید کر دیا ہے۔
ملک میں آٹے کی قیمتوں میں ضافے پر تندور مالکان کا کہنا ہے ،وہ 20 روپے میں روٹی فروخت نہیں کر سکتےکیونکہ گیس کے بل اور مزدوروں کی تنخواہوں میں بھی مہنگائی کے ساتھ ساتھ اضافہ کرنا پڑتا ہے ۔اکر حکومت تندور مالکان کو سبسڈی دے تو وہ مناسب دام روٹی فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں-
ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور وفاقی کابینہ کی جانب سے پیٹرلیم مصنوعات پر ٹیکس کی وجہ سے اشیائے خورونوش سمیت 100 کلو آٹا کے فی بوری قیمت میں 1700 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: روٹی 6 روپے میں فروخت نہیں کر سکتے، نانبائی ایسوی ایشن
آٹے کی قیمت میں اضافےکے باعث نان بائیوں کی جانب سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپےکرنے کی دھمکی دے گئی ہے ۔ اس طرح غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کھانے کا حق بھی چین لیا گیاہے۔