دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری کے 24ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سپر اوور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کی دوسری کامیابی اپنے نام کر لی۔
What incredible drama at Dubai!
We have the second super over of the #HBLPSL on our hands#LQvKK #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/kcfptij2SN— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
اننگ کے آخری اوور کی آخری گیند پر سہیل اختر آؤٹ ہوئے تو امپائر نے نو بال کا اشارہ دے دیا۔ قلندرز کو جیت کے لیے ایک گیند پر تین رنز درکار تھے۔
امپائر کی طرف سے دی گئی فری ہٹ پر ایک ہی رن بن سکا۔
گیم میں اس وقت زبردست موڑ آیا جب آخری بال پر گلریز صدف اسکور برابر کرنے کے بعد دوسرا رن لینے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے۔
اسکور برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کے سپر اوور دیا گیا۔ تھرل سے بھرپور سپر اوور میں لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11 رنز بنائے۔
Fine over by Amir as he restricts Qalandars to 11.
Kings need 12 runs to win this spellbinding #HBLPSL thriller#DilSeJaanLagaDe #LQvKK pic.twitter.com/EVyGLXbTPS— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
جواب میں کراچی کی ٹیم سنیل نارائن کی نپی تلی بالنگ نہ سمجھ سکی۔ کنگز نے ایک وکٹ کے نقصان پر آٹھ رنزہی بنائے۔
The super hero of super over!#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #LQvKK@SunilPNarine74@lahoreqalandars pic.twitter.com/JkYqzqWZaA
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے قلندرز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔
جواب میں قلندرز کی ٹیم میدان میں آئی تو مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بناسکی۔
آغاز میں کراچی کے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے اوپنرز اینٹن ڈیوسیچ اور فخر زمان میدان میں آئے اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 26 رنز بنائے۔
ڈیوسیچ آؤٹ ہوئے تو ان کا انفرادی اسکور 14 گیندوں پر 24 تھا۔
OUT! 3.1 Mohammad Irfan Jnr to Anton Devcich
Watch ball by ball highlights at https://t.co/s71JGtYlyg#KKvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/qQ879Cskbz— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
فخر زمان نے نئے آنے والے کھلاڑی آغا سلمان کے ساتھ مل کر بیٹنگ جاری رکھی۔ فخر 28 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کولن انگرام کو کیچ تھما بیٹھے۔
دوسری وکٹ پر قلندرز کا مجموعی اسکور 89 تھا اور میکلم الیون کو جیت کے لیے مزید 75 رنز درکار تھے۔
OUT! 11.4 Imad Wasim to Fakhar Zaman
Watch ball by ball highlights at https://t.co/s71JGtYlyg#KKvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/8xU5lHAxCD— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
آغا سلمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنیل نارائن کے ساتھ مل کر اسکورآگے بڑھایا۔ سنیل نارائن 103 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔
برینڈن میکلم میدان میں آئے اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں اسکور کو 136 تک پہنچا دیا۔ اس دوران سلمان آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
انہوں نے 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے۔
A composed innings in a pressure game. Well played Agha Salman a well deserved half-century 👏#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #LQvKK pic.twitter.com/HvkXmfTOB6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
نصف سنچری مکمل کرتے ہی سلمان گیند کو باؤنڈری سے پار کرنے کی کوشش میں بابر اعظم اور لینڈل سیمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
برینڈن میکلم نے اگلی ہی گیند پر سیمنز کو کیچ تھمایا اور میدان سے باہر کی راہ لی۔
کپتان آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 140 تھا اور قلندرز کو جیت کے لیے دو اوورز میں 24 رنز درکار تھے۔
قلندرز کی جانب سے چھٹی وکٹ سہیل خان کی گری۔ وہ کوئی رن نہیں بنا سکے۔
قلندرز کی ساتویں وکٹ مچل میکلنگن کی گری تو ٹیم کا اسکور 19.4 اوورز میں 160 تھا۔ ٹیم کو دو گیندوں پر چار رنز درکار تھے۔
اننگ کے آخری اوور میں عثمان خان کی گیند پر سہیل اختر اس وقت کیچ آؤٹ ہو گئے جب ٹیم کو جیت کے لیے صرف تین رن درکار تھے۔ سہیل خان میدان سے باہر جا رہے تھے جب امپائر نے عثمان خان کی گیند کو نو بال قرار دے دیا۔
قلندرز کی قسمت نے نو بال ملنے پر بھی ساتھ نہ دیا۔ بلے باز گلریز صدف دوسرا رن لینے کی کوشش میں آخری گیند پر اسکور برابر کرنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
اس سے پہلے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 164رنز کا ہدف دیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز نے ٹاس جیت کر کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔
میچ کے آغاز میں کنگز کی جانب سے لینڈل سیمنز اور جو ڈینلے اوپننگ کے لیے میدان میں آئے۔ اوپنر بلے باز پہلی وکٹ کے لیے 19 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر سکے۔
جو ڈینلے کراچی کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے چار گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف تین رنز بنائے اور سہیل خان کی گیند پر مچل میکلنگن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
لینڈل سیمنز نے نئے آنے والے کھلاڑی بابر اعظم کے ساتھ مل کر اسکور کو 91 رنز تک پہنچایا۔ سیمنز نے اس دوران شاندار نصف سنچری مکمل کی۔
Lendl Simmons brings up his half century on just 30 balls. It has been a #DeDhanaDhan innings by Kings opener so far.#LQvKK pic.twitter.com/VwJRjD68PE
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
انہوں نے 39 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 55 رنز بنائے۔ انہوں نے ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے اپنی اننگ مکمل کی اور یاسر شاہ کی گیند پر کپتان میکلم کو کیچ دے کر آؤٹ ہو گئے۔
OUT! 11.3 Sohail Khan to Lendl Simmons
Watch ball by ball highlights at https://t.co/s71JGtYlyg#KKvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/0XqU5I9wCj— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
بابر اعظم نے کولن انگرام کے ساتھ مل کر مزاحمت کی کوشش کی اور 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی مسلسل تیسری نصف سنچری مکمل کی۔
Babar Azam is making full use of the chance given to him by Shaheen Shah posts his 3rd successive 50 for Kings#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #LQvKK pic.twitter.com/1xfuefS3H4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
چار رنز کے انفرادی اسکور پر کولن انگرام کا آسان کیچ ڈراپ ہوا۔ تاہم کنگز بلے باز دوسرے موقع کا استعمال نہ کر سکے اور 13 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں سہیل خان کی گیند پر گلریز صدف نے کیچ آؤٹ کیا۔
بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا ٹوٹل اسکور 147 تھا۔ بابر اعظم 61 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی اننگ مکمل کی۔
شاہد آفریدی میدان میں آئے تو سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے چھکے سے اننگ کا آغاز کیا۔ آفریدی دوسری ہی گیند پر چھ رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند کا شکار بن گئے۔
قلندرز کی جانب سے سہیل خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پی ایس ایل تھری کا 25واں میچ 13مارچ (منگل) کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے ٹاپ فور میں شامل دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں مد مقابل ہوں گی۔