سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آپریشن کر دیا گیا

Shahid Khakan

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کا ہرنیا کا آپریشن کامیابی سے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق سابق وزیراعظم کوآپریشن کے بعد ہوش میں آنے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگیں گے۔

خیال رہے پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ماہ شاہد خاقان کو ہرنیا کا آپریشن تجویز کیا تھا۔

زرائع کے مطابق آپریشن کے بعد صحت کی بحالی کیلئے شاہد خاقان عباسی کو کم از کم 7 دن تک اپستال رکھا جائے گا جس کے متعلق میڈیکل بورڈ نے حکومت کو آگاہ کر دیا تھا ۔

اسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ چار سال سے ہرنیا کی تکلیف ہے، سابق وزیراعظم 4 نومبر کو نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے شاہد خاقان عباسی کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے آپریشن موخر کر دیا گیا تھا ۔

سابق وزیراعظم نجی اسپتال سے ذاتی خرچ پر علاج کرا رہے ہیں، انہیں پتے میں پتھری اور انفیکیشن کی شکایت بھی تھی۔


متعلقہ خبریں