قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول کے مطابق جمعرات کو ہو گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس ایک دن آگے لے جانے کا ارادہ مؤخر کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اب شیڈول کے مطابق سات نومبر بروز جمعرات کو ہی منعقد ہوگا۔

وفاقی وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس سات کے بجائے آٹھ نومبر کو بلانے کی سمری بھجوائی گئی تھی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے بجائے جمعہ کو بلانے کی تجویز

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری واپس لے لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول کے مطابق بلانے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی گئی ہے۔

گزشتہ روز یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل رہبر کمیٹی سے ہونے والے مذاکرات کی وجہ سے قومی اجلاس کا ری شیڈول کرنے کی خواہش مند ہے۔

وفاقی وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے وزیراعظم کو اجلاس بلانے کی سمری بھی بھیج دی گئی تھی اور غالب امکان تھا کہ وہ آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی جائے گی۔

حناربانی کھر سمیت 3اراکین قومی اسمبلی کے خلاف نیب انکوائری بندکرنے کی منظوری

حکومتی اور رہبر کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوار ہو چکے ہیں جو تاحال بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں