’حکومت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تجویز لیکر آئی، ہمارا مطالبہ وزیر اعظم کا استعفی ہے‘


پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت دھاندلی کمیشن بنانے کی پیشکش کر رہی ہے ۔ اپوزیشن کے مطالبے پر 37 حلقوں میں دھاندلی نکل آئی تو وزیر اعظم کو جانا ہوگا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا حکومت دباؤ کی وجہ سے اپنے پہلے موقف سے بہت نیچے آگئی ہے ۔اب دھاندلی کمیشن بنانے کی باتیں بھی ہورہی ہیں۔ دھاندلی ثابت ہوئی تو عمران خان یوٹرن نہیں لے سکیں گے انہیں جانا ہوگا۔

سربراہ رہبر کمیٹی اکرم درانی نے کہا ہے کہ حکومت تجویز لیکر آئی تھی کہ دھاندلی کی تحقیقات کرا لیں لیکن ہمارا مطالبہ وزیر اعظم کا استعفی ہے۔ن لیگ  کے نائب صدر خرم دستگیر کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کسی بھی صورت لاک ڈاون کا حصہ نہیں بنے گی۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکا بخاری نے کہا کہ مشروط ہو یا غیر مشروط وزیر اعظم استعفی نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: دوبارہ الیکشن کے مطالبے پر قائم ہیں دھاندلی زدہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان


متعلقہ خبریں