اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں دو روپے 37 پیسے اضافہ کردیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 5.21 روپے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس فیول لاگت 2.84 روپے فی یونٹ تھی۔ صارفین سے نومبر کے بلوں میں وصولیاں کی جائیں گی۔
نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) سے استفسار کیا کہ ستمبر میں فرنس آئل سے مہنگے پاور پلانٹس کیوں چلائے؟ جس کے جواب میں سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ اگر فرنس آئل پلانٹس نہ چلاتے تو اضافی لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی۔
فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔