کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے اغوا ہونے والے نوجوان کو اغوا کاروں نے تاوان نہ ملنے پر قتل کردیا۔ مغوی کو 14 اگست کے دن کوئٹہ سے اغوا کیا گیا تھا۔
بلوچستان یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل: بی این پی طلبہ کے ساتھ کوئٹہ کی سڑکوں پر
ہم نیوز کے مطابق مغوی نوجوان غوث اللہ کی نعش قلعہ عبداللہ سے مل گئی ہے جس کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
غوث اللہ کے لواحقین نعش ملنے کی اطلاع پر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے اور سرد موسم میں بھی اپنا شدید احتجاج شروع کردیا ہے۔
پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا لیکن اپنا مطالبہ پورا نہ ہونے پر غوث اللہ کو قتل کرکے نعش قلعہ عبداللہ کے پاس پھینک دی۔
کوئٹہ: ہلاک دہشت گردوں نے محرم کے جلوس کو نشانہ بنانا تھا، تفتیش میں انکشاف
ہم نیوز کے مطابق اغوا کاروں کے ہاتھوں اغوا اور قتل ہونے والے نوجوان کے لواحقین اس وقت وزیراعلیٰ ہاؤس پر انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کررہے ہیں۔