ملک کو دہائیوں سے لوٹنے والی ساری پارٹیاں اکھٹی ہو چکی ہیں، فیصل جاوید خان

فیصل جاوید فرد جرم

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیاہے ۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ آج اس ملک کو دہائیوں سے لوٹنے والی ساری پارٹیاں اکھٹی ہو چکی ہیں،اپوزیشن کے بےمقصد دھرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، پاکستانی عوام ان لٹیروں کو جان چکی ہے۔

فیصل جاوید خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  یہ کرپٹ مافیا جب بھی اقتدار میں آتا، ٹی ٹیز اور آف شور کمپنیوں کے ذریعے کرپشن کا پیسہ  باہر بھیج دیا جاتا، ان کرپٹ لٹیروں کے اقتدار میں آنے سے انکے بنک بیلنس میں تو اضافہ ہوا لیکن عوام غریب سے غریب تر ہوتے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ لوگ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دھرنے کے لئے نکلے ہیں،عمران خان وہ لیڈر جس سے 22 سال تک محنت کی اور قوم میں سیاسی شعور جگایا، وہ لوگ وزیر اعظم کو سیلکٹڈ کہہ رہے ہیں جو خود فوج کی پیداوار ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کو پاکستانی عوام نے سلیکٹ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے 70 سال بعد کشمیر پر پوری دنیا بات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نوازجے یو آئی کے آزادی مارچ میں شریک ہونگی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں ناصرف کشمیر کے ایمبیسیڈر بلکہ اسلام کے ایمبیسیڈر بن کر سامنے آئے ہیں،آج وزیراعظم عمران خان کی بدولت پاکستان کی معیشت  مضبوط ہو رہی ہے۔

۔


متعلقہ خبریں