احتجاج جاری ہے اور جاری رہے گا۔ مولانا عبدالغفور حیدری

پیپلزپارٹی نے سیاسی خود کشی کرلی، جانے کی خوشی ہوئی: عبدالغفور حیدری

اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ احتجاج جاری ہے اور جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتیں یک زبان تھیں۔

جے یو آئی (ف) نے اپنے اراکین اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے

ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے اے پی سی کے اختتام پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں کیے جانے والے فیصلوں کا اعلان امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان خود کریں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ اے پی سی نہایت کامیاب تھی کیونکہ تمام جماعتیں یک زبان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کا کردار مثبت تھا۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرلیے جائیں۔ ذرائع ابلاغ کو انہوں ںے بتایا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے رہبر کمیٹی ملاقات کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا، فردوس عاشق اعوان

اے پی سی کے حوالے سے متعدد قیاس آرائیاں اس وقت وفاقی دارالحکومت میں زیر گردش ہیں لیکن جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے اس ضمن میں صورتحال کافی حد تک واضح کردی ہے۔


متعلقہ خبریں