ہم استعفیٰ سے متعلق بات سننے کو تیار نہیں، جہانگیر ترین

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے واضح کیا ہے کہ ہم استعفیٰ سے متعلق بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے لاہور کے پولو گراؤنڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفٰی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اس  میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ استعفیٰ سے متعلق ہم بات سننے کو تیار نہیں ہیں اور ہماری ٹیم نے بھی واضح کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے اور مولانا فضل الرحمان کو ان کی مرضی کا گراؤنڈ دیا گیا ہے جبکہ آزادی مارچ کو کہیں نہیں روکا گیا انہیں سہولتیں بھی دی گئی ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ اب مولانا فضل الرحمان اپنا معاہدہ پورا کریں، جوش خطابت میں باتیں کرنا آسان ہوتا ہے ان پر لازم ہے معاہدے میں لکھے ہوئے پر عمل کریں۔

انہوں نے مسلم لیگ ن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن خود فوج کی پیداوار ہے اور وہ ہم پر کس منہ سے الزام لگاتے ہیں۔ معیشت کو 6 ماہ میں ٹھیک کرنے کا دعویٰ کرنے والے عوام کو بتائیں کہ معیشت کا برا حال انہی کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم تو معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں