کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو تیزگام ٹرین سانحے کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے ہٹا دیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں بلاول نے وزیراعظم کو ان کی انتخابات سے پہلے کی گئی بات یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قول کی پاسداری کریں اور وزیر ریلوے کو عہدے سے برطرف کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیز گام سانحے کی فوری تحقیقات کی جائے اور ذمہ دارران کے احتساب کو یقینی بنایا جائے۔
PM should keep his pre-election promise and sack the minister until investigation is complete. Will be leaving for Rahimyar Khan tomorrow on a pre-scheduled jalsa. Will inquire about the victims. Thoughts & prayers with the victims and their families. 2/2
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 31, 2019
بلاول کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے نے متاثرین کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہرا کر پستی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ تیز گام ایکسپریس: وزیراعظم کا ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا حکم
انہوں نے کہا کہ یہ وہی وزیر ہیں جن کی نگرانی میں ٹرین کے سب سے زیادہ حادثات رونما ہوئے ہیں۔
بلاول نے کہا کہ وہ کل رحیم یار خان جارہے ہیں اور وہاں پر وہ متاثرین کی عیادت کریں گے۔ میرے خیالات اور دعائیں متاثرین اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔