بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی ،انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے مطابق سابق بنگلہ دیشی کپتان نے کرپشن کے تین الزامات میں اعتراف جرم کر لیاہے۔
آئی سی سی کی طرف سے کہا گیاہے کہ شکیب نے دو ہزار اٹھارہ میں بنگلہ دیش،سری لنکا اور زمبابوے کی ٹرائی سیریز کے دوران ہونے والی آفرز کی اطلاع آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں دی۔
انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل کے اعلامیے کے مطابق آئی پی ایل دو ہزار اٹھارہ میں حیدر آباد اور کنگز الیون کے میچ میں بھی شکیب نے میچ فکسنگ کے لیے ہونے والے رابطوں کی اطلاع آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیے: ’شکیب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے‘
آئی سی سی نےساتھ ہی شکیب کی ایک سال معطلی کی سزا کم بھی کی ہے ۔ شکیب الحسن انتیس اکتوبر دو ہزار بیس سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے۔