بی آرٹی منصوبے میں سیمنٹ کے ناقص بلاکس نصب کئے جانے کا انکشاف


پشاور: پشاوربس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آرٹی )منصوبہ میں سیمنٹ کے ناقص بلاکس نصب کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ منصوبے کے لئے کام کرنے والے ٹھیکیدار(کنٹریکٹر) نے شہریوں کی زندگی داؤپر لگادی ہے۔

ہم نیوزکو موصول دستاویز کے مطابق جولائی  2018میں مسترد شدہ سیمنٹ گارڈرز حیات آباد میں دوبارہ نصب کردیئے گئے ہیں۔

ریچ تھری کےسیمنٹ  گارڈرزدباو تجزیہ کے دوران ٹوٹ گئے تھے۔ سابق ڈی جی پی ڈی اے اور بی آرٹی کنسلٹنٹ نے ٹھیکیدار کو گارڈرزتبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن پی ڈی اے کی نئی انتظامیہ نے اب اس کی اجازت دے دی۔

کنسلٹنٹ کے ایک مراسلہ کے مطابق ناقص گارڈرز کے کسی بھی نتائج کی ذمہ داری کنٹریکٹرپر عائد ہوگی۔

معاملہ پرترجمان پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف ہے کہ گارڈرز کا دوبارہ معائنہ کرنے کے بعد اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹھیکہ دار کو پابند کیا گیا ہے کی ایک سال تک اس کی نگرانی کی جائے گی اور ہرقسم کی ذمہ داری اس پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: کے پی حکومت کا بی آر ٹی منصوبے کا ٹھیکہ نیب زدہ کمپنی کو دینے کا اعتراف


متعلقہ خبریں