جے یو آئی (ف) نے ترجمانوں کی فہرست واپس لے لی

آزادی مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت متحرک

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے یوٹرن لیتے ہوئے رات جاری کردہ ترجمانوں کی فہرست واپس لے لی۔

ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق پارٹی کے ترجمانوں کی فہرست غلط فہمی کی وجہ سے جاری کی گئی تھی۔

گذشتہ رات 12 ترجمانوں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں مفتی کفایت اللہ اور حافظ حمد اللہ کا نام شامل نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو آج صبح چار بجے اسلام آباد کے علاقے ای الیون سے گرفتار کرلیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مفی کفایت اللہ گزشتہ روز اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں شرکت کیلئے مانسہرہ سے اسلام آباد آئے تھے۔

گزشتہ روز اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) نے حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا تھا۔

نادرا نے حافظ حمداللہ کو ’ایلین‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں