انصار الاسلام پر پابندی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت کی جانب سے اس کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام  پر لگائی گئی پابندی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ 

انصار الاسلام پر سے پابندی اٹھائے جانے کی آئینی درخواست جے یو آئی ف کے مقامی رہنماء مفتی عبداللہ  نے ایڈوکیٹ سردار یعقوب  کے ذریعےدائر کی ہے۔

درخواست میں سیکشن آفیسر وزارت داخلہ، چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے تنظیم  پر 24 اکتوبر کو پابندی عائد کی ہے۔ وزارت داخلہ کو کسی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔ 24 اکتوبر کے انصار الاسلام پر پابندی کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کالعدم قرار

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے انصارالاسلام تنظیمی سیکورٹی کے مقصد کے لیے بنائی گئی ہے اور یہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔


متعلقہ خبریں