وفاقی وزارت داخلہ نے انصارالاسلام کے خلاف کارروائی کا اختیار صوبوں کو دے دیا

وفاقی وزارت داخلہ نے انصارالاسلام کے خلاف کارروائی کا اختیار صوبوں کو دے دیا

اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کے خلاف کارروائی کا اختیار وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کودے دیا۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جے یو آئی کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انصار الاسلام نجی ملٹری آرگنائزیشن کے طور پر جو سرگرمیاں کررہی ہے اس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں سے کہا ہے کہ وہ انصارالاسلام کے خلاف کارروائی کریں۔

ہم نیوز کے مطابق امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) سکھر سے جامعہ مدرسہ اسلامیہ اشاعت القرآن الحدیث لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ قیام کریں گے۔ ان کا قیام کل شام تک ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان پر کلمہ پڑھنا فرض ہو گیا ہے، مفتی عبدالقوی

ذرائع کے مطابق کل مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات متوقع ہے جس میں آزادی مارچ سمیت دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں