ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز موسم ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا جبکہ چترال 05 اور کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

اس کے علاوہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب52  فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت18  ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

شہر قائد کراچی کی بات کریں تو وہاں نمی کا تناسب24  فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

پشاور میں نمی کا تناسب 43 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں کالام 01، راولاکوٹ اور بگروٹ میں 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں