’نواز شریف کو کسی بھی قریبی رشتہ دار نے خون نہیں دیا‘

حکومت کے خاتمے تک جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہیں، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف—اے ایف پی فائل فوٹو۔


لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کو گزشتہ روز اشد ضرورت ہونے کے باوجود کسی بھی قریبی رشتہ داریا کارکن نے خون نہیں دیا۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک نجی کالج کے چار طالب علموں نے خون دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ 18 سالہ لڑکوں کے تازہ خون سے سفید سیلز لیے گئے۔

ان کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے خون دینے کی درخواست کی تھی اور ان کا نمونہ بھی لیا گیا تھا تاہم بیمار ہونے کی وجہ سے خون نہیں لیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کا خون او پازیٹیو ہے۔

دوسری جانب سروسزاسپتال میں زیر علاج  سابق وزیراعظم کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔

گزشتہ روز شہباز شریف نے نواز شریف کو اسپتال منتقل نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری رپورٹس میں سنگین خطرات کی واضح نشاندہی کے باوجود اسپتال منتقل نہ کرنا حکومتی بے حسی اور بدترین سیاسی انتقام پہ مبنی پالیسی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جان سے کھیلا جارہا ہے اور خبردار کیا کہ اگر خدانخواستہ کچھ ہوا تو عمران نیازی کو قاتل ٹھہرائیں گے۔


متعلقہ خبریں