جب ناموس رسالتؐ کا معاملہ تھا آپ اس وقت کیوں نہیں نکلے؟شہریارآفریدی

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی اور گورنرسندھ عمران اسماعیل کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو


اسلام آباد:وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان سے سوال کیاہے کہ جب ناموس رسالتؐ کا معاملہ تھا آپ اس وقت کیوں نہیں نکلے؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں شہریار آفریدی نے جے یو آئی کے سربراہ سے  سوال کیا کہ مولانا صاحب جب ناموس رسالت کا معاملہ تھا آپ اس وقت کیوں نہیں نکلے؟

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرکے کہا کہ مولنا صاحب آپ یا آپ کا کوئی عالم میرے ساتھ مناظرہ کر لے۔

شہریارآفریدی  نے کہا جے یو آئی ف کے سربراہ سے کہا ’’آپ جو ڈنڈا بردار فورس دکھا رہے ہیں ہم ان سے نہیں ڈرتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک بات ہے رانا ثناالللہ کی تو اب تک ٹرائل شروع نہیں ہوا،جیسے ہی ٹرائل شروع ہو گا ساتھ تمام ثبوت فراہم کر دئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: تین ہفتے تک رانا ثنا اللہ  اور انکی گاڑی کی نگرانی کی گئی ، شہریار آفریدی

انہوں نے رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرکے کہا آپ وزیر قانون رہے 35 سال اقتدار کے مزے لئے منشیات فروشوں کے خلاف کیوں کارروائی نہیں ہوئی؟


متعلقہ خبریں