سینیٹ انتخابات سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں، خورشید شاہ

خورشید شاہ نےنواز زرداری ملاقات کا اشارہ دے دیا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات نہ ہونے کی تمام افواہیں آج دم توڑ گئی ہیں اور انتخابات وقت پر ہورہے ہیں۔

سید خورشید احمد شاہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو سینیٹ انتخابات بروقت ہونے پر کافی خوش دکھائی دیئے۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے ہی خواہیش رہی ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں