لاہور ائرپورٹ سے بلی غائب ہونے کا معاملہ وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل تک پہنچ گیا


لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے  مسافر کی قیمتی بلی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ بلی غائب ہونے کا معاملہ وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل تک پہنچ گیا۔

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب سعودی عرب سے آنے والے مسافر نے اپنی بلی چوری کا معاملہ  وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر پہنچا کر  شکایت کردی ۔ مسافر نے وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل پر درج شکایات میں کہاہے کہ وہ  سعودی عرب سے تین لاکھ روپے مالیت کی دو بلیاں لایا تھا ۔

سعودی عرب سے آنے والے مسافر نے سٹیزن پورٹل پر کی جانے والی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ  لاہور ائرپورٹ پہنچنے پر عملے نے  مبینہ طور پر پنچرہ توڑ کے ایک بلی غائب کردی  ہے۔

واضح رہے کہ ائرپورٹ حکام سے شنوائی نہ ہونے پر مسافر نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے کا فیصلہ کیا۔ سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج ہونے کے بعد حکام نے لاہور ائرپورٹ مینیجر کو فوری مسافر کی بلی ڈھونڈنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

یہ بھی پڑھیے: سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری پکڑی گئی

سٹیزن پورٹل پر شکایت لگانے والے مسافر کا کہناہے وہ  سعودی عرب سے سفید اور سیاہ رنگ کی دو بلیاں لایا تھا  جن میں سے ایک بلی غائب کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں