اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر رسول خان محسود کو گرفتار کر لیا ہے۔
نیب نے انہیں قبل ازیں 2018 میں بھی بد عنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
رسول خان محسود 2010 سے 2012 کے درمیان پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر رہے اور چیف ایگزیکٹیو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی حیثیت سے ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں۔
ان پر الزام تھا کہ چیف ایگزیکٹو پیپکو کی حیثیت سے دیگر شریک ملزمان سے ملی بھگت کرکے مارکیٹ ریٹ سے کئی گنا زیادہ مالیت کا ٹینڈر پاس کروایا۔ ٹرانسفارمرز کی خریداری کی مد میں حکومتی خزانے کو 13270 ملین کا نقصان پہنچایا۔
ملزم رسول خان محسود نے کاغذات میں ردوبدل کرکے نیب افسران کو دھوکہ دینے کی کوشش بھی کی تھی۔
یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔