طارق ملک ڈیجیٹل حکومت کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

طارق ملک ڈیجیٹل حکومت کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

اسلام آباد: نادرا کے سابق چیئرمین طارق ملک کو ڈیجیٹل حکومت کی 100 بااثر شخصیات میں شامل کر لیا گیا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر اور سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو سال 2019 کے ڈیجیٹل حکومت میں دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طارق ملک نے لکھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ڈیجیٹل حکومتوں کی 100 بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا ہے اور یہ پاکستان کا اعزاز ہے۔

ڈیجیٹل حکومت میں دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست جاری کرنے کا یہ دوسرا سال ہے جس میں پاکستانی شہری طارق ملک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ڈیجیٹل انقلاب میں اہم کردار ادا کرنے والے محنتی افراد کو شامل کیا گیاہے۔

فہرست مرتب کرنے کے لیے ماہر شراکت کاروں کی 500 سے زائد نامزدگیاں حاصل کی گئی تھیں جن میں ڈیجیٹل حکومت کے ماہرین، ماہر تعلیم اور سرکاری ملازمین شامل تھے۔ حتمی انتخاب کے لیے دنیا بھر کے ماہرین کی مدد حاصل کی گئی۔


متعلقہ خبریں