حج پالیسی کیس، وفاقی وزیر مذہبی امور اور دیگر فریقین سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ: وزیراعظم کی منشا پر دائر استغاثہ آئین کی خلاف ورزی قرار

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے حج پالیسی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی وزیر مذہبی امور اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں سعودی حکومت سے معاہدے سے قبل حج پالیسی کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد کریم نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ حج ٹورز آپریٹرز کے لیے 50 فیصد سے کم کوٹہ مختص کرنے سے متعلق سعودی عرب کی کوئی شرط نہیں تھی۔ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 50 فیصد سے کم رکھا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پالیسی ساز کمیٹی نے حج پالیسی نہیں بنائی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حکومت کی جانب سے تقسیم کی گئی حج پالیسی کو کالعدم قرار دے۔ اور حج پالیسی میں پرائیویٹ حج ٹورز آپریٹرز کا کوٹہ 50 فیصد مختص کرنے کا حکم دے۔


متعلقہ خبریں