انڈین نیشنل کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کھری کھری سنا دیں،، کہا وزیرخارجہ جے شنکر صاحب مودی کو کچھ سفارتی کاری ہی سکھا دیں۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں بھارتی وزیرخارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وزیرخارجہ جے شنکر صاحب مودی کی نااہلی چھپانےکا شکریہ، جے شنکر صاحب مودی کو تھوڑی سفارتی کاری سکھائیں، ہیوسٹن میں ٹرمپ کے حق میں مودی کے بیان سے ڈیموکریٹک پارٹی ناراض ہے۔
Thank you Mr Jaishankar for covering up our PM’s incompetence. His fawning endorsement caused serious problems with the Democrats for India. I hope it gets ironed out with your intervention. While you’re at it, do teach him a little bit about diplomacy.https://t.co/LfHIQGT4Ds
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 1, 2019
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہیوسٹن میں امریکہ میں مقیم بھارتیوں کے ایک جم غفیر سے خطاب کیا تھا۔ نریندر مودی نے جلسے کے دوران ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ کا نعرہ لگایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت: سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی کے نقشہ ساز سے مینو پوچھ لیا لیکن۔۔۔؟