اے ایس ایف کی کارروائی، ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد


اسلام آباد: بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ائرپورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف ) نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگنگ کو ناکام بنادیا ہے۔

اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والی پرواز سے ایک مسافر کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

ملزم اسد زمان کے قبضے سے 14 سو گرام آئس برآمد ہوئی۔

ملزم اسد زمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی آئس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق آئس نمکو کے پیکٹس میں چھپائی گئی تھی، مزید تفتیش کے لیے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کے حوالے کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں