پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس


لاہور: پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز سے متعلق  نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور اصغر جوئیہ اور ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سمیت دیگر افسران نے  شرکت  کی۔ 

ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے نشرپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں بریفنگ دی۔

عدنان ارشد اولکھ نے اجلاس میں بتایا کہ پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریزکیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں، شائقین کرکٹ بلا خوف وخطر کرکٹ میچز دیکھنے آئیں،ہترین انتظامات کیلئے تمام اداروں میں بہترین کوآرڈینیشن موجود ہے

انہوں نے کہا کہ کرکٹ  پاکستانی عوام کا پسندیدہ کھیل ہے،اس لئے اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کے پیش نظر انتظامات کیے گئے ہیں۔ عوام بہترین انتظامات کے ساتھ پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز سے محظوظ ہوسکیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور اصغر جوئیہ نے کہا کہ  سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، شہری لاہور میں ہونیوالے میچز کو انجوائے کریں ۔

یہ بھی پڑھیے: سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے 500 روپے کی ٹکٹیں ختم


متعلقہ خبریں