جہاز میں عمران خان کس کتاب کا مطالعہ کر رہے تھے؟


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب میں کشمیریوں کا مقدمہ کامیابی سے لڑنے کے بعد وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

اس دوران ان کے جہاز نے امریکہ سے سعودی عرب کے لئے اڑان بھری تو سوشل میڈیا پر ان کی جہاز میں بیٹھے ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک کتاب ہے جس کے مطالعہ میں وہ گم ہیں۔


سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی کیا عمران خان کون سی کتاب پڑھ رہے ہیں، ایسے میں ایک صارف نے ٹوئٹر پر اس کتاب کی تصویر شیئر کر دی۔

کتاب کا نام ’ دی اینارکی، دی رائز اینڈ فال آف ایسٹ انڈیا کمپنی‘ ہے جس کے مصنف ویلیم ڈریلمپل ہیں۔

اس کتاب میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی جانب سے ہندوستان کے اندر مغلیہ دور کے خاتمے اور اس کے بعد کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے وطن واپس پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 

 


متعلقہ خبریں