ہنگو میں کوچ پر فائرنگ، 6 افراد ہلاک، 4 زخمی


ہنگو ۔ ہنگو کے علاقہ زرگری میں مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے خاتون اور بچہ سمیت 6 افراد جان بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان  فائرنگ کرتے ہوئے  فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہنگو پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا جب مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی  کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ مقتولین کی شناخت تاہم معلوم نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ

پولیس کے مطابق  زخمی اور مرنے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں