‘کشمیر کے سفیر نے کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کا حق ادا کر دیا‘

’ جب تک زندہ ہوں این آر او نہیں دوں گا’

فائل فوٹو


اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریر کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی مل رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیاسی، سماجی اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ وزیراعظم عمران کی تقریر کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار  کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 27 فروری اور 27 ستمبر بھارت نہیں بھولے گا۔

ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’آخری گولی، آخری سپاہی، آخری سانس۔۔۔۔لا الہ الا اللہ‘۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ ’ عمران خان آپ نے خوب تقریر کی‘۔

جمیعت علماء اسلام پنجاب کے سیکرٹری بھی عمران خان کی تقریر کے گرویدہ ہو گئے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں عمران خان نے لا الہ الا اللہ کا حقیقی وارث ہونے کا ثبوت دے دیا، ویلڈن عمران خان!

ایک اور صارف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’کشمیر کے سفیر نے نہ صرف کشمیریوں بلکہ پوری امّت مسلمہ کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سے بھرپور انداز میں لڑنے کا حق ادا کر دیا‘۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ ’ عمران خان نے ایک سچے لیڈر کی طرح پوری قوم کی ترجمانی کی ہے، اب پوری دنیا میں ہماری آواز کو سنا جائے گا، پاکستان زندہ باد! ‘

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران اجلاس میں موجود بہت سے مسلمان رہنما آبدیدہ ہو گئے تھے۔

ایک اور صارف نے لکھا ’ 191 ملک 1300 سے زائد ٹی وی چینلز اور سب پر ایک آواز  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ  اِيّاٰكٰ_نَعٰبُدُواِيّاٰكٰ_نَسّتَعِين‘

 


متعلقہ خبریں