چاغی: وزیراعلی بلوچستان کے خلاف احتجاج، روڈ بلاک


چاغی: واشک سے منتخب  ہونے والے جےیوآئی(ف) کے رکن صوبائی اسمبلی  زاہد ریکی نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے خلاف احتجاج کیاہے ،انہوں نے حامیوں کے ہمراہ بسیمہ میں سی پیک  کے تحت بننے والی سڑک پر دھرنا دے دیا۔

بسیمہ خضدار سی پیک شاہراہ پر احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔

زاہد ریکی نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں کہا ہے کہ اپوزیشن میں ہونے کی وجہ سے میرے حلقے میں بے جا مداخلت کی جارہی ہے، پی ایس ڈی پی میں بھی واشک کے ترقیاتی اسکیمات نظرانداز کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ناانصافیوں کے خلاف اسمبلی کے اندر بہت احتجاج کیا لیکن وزیر اعلی بلوچستان نے نظرانداز کیا،جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا ختم نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان عوامی پارٹی کا وفاقی حکومت سے بعض امور پر تحفظات کا اظہار


متعلقہ خبریں