کراچی میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ


کراچی: شہر قائد میں بارش کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل تک ہی محدود رہے۔

ہوٹل میں موجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فوٹو سیشن ہوا۔ کپتان سرفراز، محمد نواز اور افتخار احمد نے ایک ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔ اس دوران کھلاڑیوں نے کرکٹ بھی کھیلی۔

امام الحق اورعماد وسیم اپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔ وہاب ریاض اور محمد عامر بھی ایکشن میں نظر آئے۔ فاسٹ باؤلرعثمان شنوراری نے بیٹنگ کے جوہر دکھائے۔

کل پاکستان ٹیم شام میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ سری لنکن ٹیم کا پریکٹس سیشن دو بجے شیڈول ہے۔

کراچی میں تیسرے روز بھی مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش ہوئی۔ کلفٹن دوتلوار کے نزدیک آندھی سے درخت گرگیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

شہر قائد میں یکدم کالی گھٹائیں چھائیں، تیز ہوائیں چلیں اور ابر برس پڑے۔ گلشن حدید، سپرہائی وے، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس،کلفٹن،ائرپورٹ ،سوک سینٹر ، اورنگی ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کے باعث دوسو سے زائد فریڈر ٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے دو سو سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔اور سرجانی، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، گلستان جوہر، ملیر سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گلشن چورنگی، حسن اسکوائر اور یونیورسٹی روڈ کے علاقوں میں بجلی بحال ہے۔ بلدیہ، کورنگی اور نارتھ کراچی کے کچھ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مشہور شاپنگ مال کی چھت بارش کے بعد ٹوٹ گئی

تاہم شہری ابر رحمت برسنے کے بعد موسم خوشگوار ہونے پر خوش دکھائی دیے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کئی روز شدید گرمی اور حبس کے بعد ابر رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن  میں 36.2، لانڈھی میں 12، گلشن حدید میں 7 جبکہ اولڈ ائیرپورٹ، یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر، ماڈل کالونی میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جناح ٹرمینل میں 2ملی میٹر ،صدر میں 2.5 ، پی اے ایف فیصل بیس اور مسرور بیس میں 1ملی میٹر بارش ہوئی۔
۔


متعلقہ خبریں