پاک-بھارت وزرائےاعظم سے جلد ملاقات کروں گا، ٹرمپ


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے باہر صحافی نے امریکی صدر سے بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کرنے پر سوال کیا۔

صحافی کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے 50 ہزار لوگوں کے سامنے مودی کے ساتھ ریلی میں خطاب سے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟

اس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پھر پاکستان دونوں کے وزیر اعظم سے جلد ملاقات کروں گا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ملاقات میں بہت مثبت پیش قدمی ہو گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں۔

20 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کشمیر پر کشیدگی کم کرنےکی درخواست کی ہے اور اس حوالے سے بات چیت مثبت رہی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں سے تجارت اور اسٹرٹیجک معاملات پر بھی ان کی بات چیت ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان صورتحال بہت خراب ہے لیکن ان کی گفتگو اچھی رہی ہے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران ہونی والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔


متعلقہ خبریں