کراچی میں سیکیورٹی کے لئے سندھ پولیس سربراہ کی خصوصی ہدایات


کراچی: انسپکٹر جنرل سندھ پولیس (آئی جی) اے ڈی خواجہ نے نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر تمام مساجد اور دیگر عبادت گاہوں سمیت کھلے مقامات پر سخت سیکیورٹی کی ہدایت کردی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے شہر میں سیکیورٹی بڑھانے اور چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے نماز جمعہ کے موقع پر پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کو ترجیح بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی سندھ نے تمام تھانوں باالخصوص داخلی اور خارجی راستوں پر مربوط روابط کے تحت سیکیورٹی اقدامات اٹھانے اور انٹیلی جینس کو علاقوں کی سطح پر بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

اے ڈی خواجہ نے پولیس کو تمام اطلاعات کو بروقت فالو کرنے اور کسی بھی عذر یا پس وپیش سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیسنگ کے عمل میں قانون پسند شہریوں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مساجد اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے مسلسل رابطوں کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں