سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کےگواہ ایس پی ساجد کو بیرون ملک جانے سے روکدیا گیا

سانحہ بلدیہ کیس، عدالت نے ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا

کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے اہم گواہ اور تفتیشی افسر ایس پی ساجد سدوزئی کو عدالت نے بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔ 

کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مالکان اور تین پولیس افسروں کے بیان ریکارڈ ہونا باقی ہیں۔ اہم گواہ اور تفتیشی افسر ساجد سدوزئی ایک سال کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ساجد سدوزئی کے باہر جانے سے بلدیہ کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو خط میں کہا ہے کہ جب تک ساجد سدوزئی کا بیان ریکارڈ نہیں ہوجاتا ، انہیں ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے۔ ایس پی ساجد سدوزئی اسپیشل کورس کی غرض سے ایک امریکہ جانا چاہتے تھے۔

دوسری طرف کراچی کی احتساب عدالت نے جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کمپنی ، کرپشن کیس میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

احتساب عدالت کراچی میں جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کمپنی میں سترہ ارب روپوں کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم حسین، بشارت مرزا،شعیب وارثی اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے گواہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سالوں ہوچکے ہیں، کیس سست روی کا شکار ہے۔ گواہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے چودہ ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر ملزمان اس کیس میں  ضمانت پر رہا ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سانحہ بلدیہ: بھتے کے معاملات طے نہ ہونے پر فیکٹری کو آگ لگائی گئی


متعلقہ خبریں