سینیٹ کی دفاع اور انسانی حقوق کمیٹیوں کے اجلاس طلب

صدارتی انتخاب

اسلام آباد: کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس حوالے سے آئندہ لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے  سینیٹ کی دفاع اور انسانی حقوق کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں جو 12 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوں گے۔ 

قائمہ کمیٹی برائے دفاع مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی سے پیداشدہ صورتحال کا جائزہ لے گی اورایل او سی پر فائرنگ اور افغان سرحد پرموجودہ  صورتحال پر بھی غور کرے گی۔

انسانی حقوق کمیٹی نے حکومت سے مقبوضہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے متعلق بریفنگ مانگ لی ہے۔

خارجہ اور انسانی حقوق کی وزارتیں قائمہ کمیٹی کومقبوضہ کشمیر  کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گی۔

ادھر کشمیریوں کی متوقع تحریک دبانے کے لئے بھارت کا مقبوضہ وادی میں بھیانک کھیل جاری ہے، بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور لاپتہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئیرفیض نقشبندی نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں دس ہزار سے زائدنوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ہم نیوزکے صحافی سرفراز راجا سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔

فیض نقشبندی نے کہا کہ غاصب بھارتی فورسز کی طرف سے چھ سال کی عمر کے بچوں کو بھی حراست میں لیا جارہا ہے۔

کنونئیر کل جماعتی حریت کانفرنس  نے بتایا کہ وادی میں شدید بحران پیدا ہوچکا ہے کیونکہ اب وہاں جان بچانے والی ادویات  تک بھی دستیاب نہیں نہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کی طرف سے جھوٹے آپریشن کےلیے راہ ہموار کی جارہی ہے، ترجمان پاک فوج


متعلقہ خبریں