ملک کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائیں گے، عمران خان


لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اتنے عرصے تک ایک جھوٹے کے لیے کام کرتی رہی ہے۔ کوئی بھی عدالت اور پارلیمنٹ اس کی اجازت نہیں دیتی کہ نااہل شخص کو پارٹی کا سربراہ بنا دیا جائے۔

جمعرات کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزیروں پر کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔ ن لیگ ایک مافیا کو کنٹرول کررہی ہے۔ یہ ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق ایل ڈی اے چیئرمین احد چیمہ جیسے لوگ اداروں میں لگائے گئے ہیں اور ایسے لوگوں کے ذریعے سے ملک کو لوٹا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کے صدر کو اس کی پارٹی نے ہی باہر نکال دیا ہے جب کہ نواز شریف کی پارٹی والے اس کی چوری چھپارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن نواز چھ سو کروڑ روپے کے گھر میں رہتا ہے۔ مسلم لیگ ن جواب دے یہ پیسہ کہاں سے آیا ہے۔ ن لیگ کے اراکین اسمبلی کو بھی پتہ ہے کہ یہ پیسہ چوری کا ہے۔


متعلقہ خبریں