سینیٹ انتخابات: مشترکہ اپوزیشن امیدوار پراتفاق رائے نہ ہوسکا


لاہور: سینیٹ انتخابات کےلیے مشترکہ اپوزیشن امیدوار پر تاحال اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ کون ہوگا اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار؟ اس حوالے سے سیاسی جماعتوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ایک جانب امیدواروں میں تحریک انصاف کے چوہدری سروراور مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا میدان میں ہیں تو دوسری جانب پیپلزپارٹی نےمنظوروٹو کے داماد نواب شہزاد کو ٹکٹ دے رکھا ہے۔ مشترکہ امیدوار کے لئے اپوزیشن کے متعدد اجلاس بھی بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار کی حمایت کرے اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 23 جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے آٹھ آٹھ اراکین اسمبلی ہیں۔

سینیٹ انتخابات 3 مارچ 2018 کو متوقع ہیں۔ سینیٹ کے ممبران میں سے 6 سالہ مدت پوری  کرنے والے سینیٹرز کی نشست پر ہر 3 سال بعد انتخابات منعقد کیے جاتے ہیں۔ ایوان بالا کے  104 میں سے 52 امیدوار اس سال مارچ میں ریٹائر ہورہے ہیں۔


متعلقہ خبریں