مٹھی میں بھائیوں کا قتل، عدالت نے آئی جی سندھ کو طلب کرلیا

بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کونوٹس جاری

فائل فوٹو۔–


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مٹھی میں دو بھائیوں کے قتل کیس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) جی سندھ پولیس کو دو مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں مٹھی میں دو بھائیوں کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) میر پور خاص نے کیس سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے شواہد اور ویڈیوز کو اسلام آباد نادرا ہیڈ آفس میں بھی دیا گیا ہے اور ملزمان کے چہروں کی شناخت کے لیے مدد طلب کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی میر پور خاص نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرلیں گے۔

ملزمان کی تاحال گرفتاری عمل میں نہ آنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ کو دو مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی سندھ عدالت میں پیش ہوکر آگاہ کریں کہ مقدمے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے؟

عدالت نے سماعت دو مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

پانچ جنوری 2018 کو مٹھی میں ڈکیتی مزاحمت پر دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ قتل کئے گئے بھائیوں کی شناخت دلیپ کمار اور چندر کمار کے نام سے ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں