خبردار! واٹس ایپ ہیکرز کی نئی ترکیب سے بچیں

فائل فوٹو


انٹرنیٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے صارفین کی معلومات چرا کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنا بہت بڑا کاروبار بن چکا ہے جس کے لیے ہیکرز نت نئے حربے دریافت کرتے ہیں۔

پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کو ہیک کرنے کا پاکستان میں نیا طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے جس میں ہیکرز صارفین کو ٹیلی کمیونیکیشن حکام کا کہہ کر معلومات حاصل کرتے ہیں۔

صارفین کے موبائل پر ایک کوڈ بھیجا جاتا ہے اور بعد ازاں ٹیلی فون کال کرکے معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔

ہیکرز کے دھوکے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ واٹس ایپلی کیشن کی دو مراحل پر مشتمل سیکیورٹی کا آپشن استعمال کیا جائے۔

ٹو اسٹیپ ویری فکیشن آن کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹس پر کلک کریں تو وہاں پر 2 اسٹیپ ویری فکیشن کا آپشن نظر آئے گا جسے اگر صارف پہلی بار آن کرے گا تو اُسے 6 ہندسوں پر مشتمل خفیہ پن کوڈ درج کرنا ہوگا۔

صارف مذکورہ نمبر کو یاد رکھے گا اور جیسے ہی دوسرے موبائل میں واٹس ایپ نمبر درج کرے گا تو حتمی مرحلے میں اسے پن کوڈ درج کرنا ہوگا۔

ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن فیچر ایکٹیو کرنے کے بعد کوئی شخص آپ کے نمبر کو استعمال کرتے ہوئے نیا اکاؤنٹ نہیں بنا سکے گا اور اگر کوئی شخص کوشش کرتا بھی ہے تو اُسے کوڈ ڈالنا ہوگا تاہم غلط کوڈ ڈالنے کی کوشش میں فوری طور پر صارف کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

صارف کے موبائل میں واٹس ایپ کھولنے کی صورت میں جب تک یہ کوڈ داخل نہیں کیا جائے گا اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کی جاسکے گی۔


متعلقہ خبریں