’جنگ انڈیا نے شروع کی، ہم نے نہیں‘

’بھارت میں بہت سی ریاستیں بننے جارہی ہیں‘

بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر فائرنگ

مظفرآباد: پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے کہوں گا کہ تعداد کو خاطر میں نہ لائیں اور جنگ کا ماحول پیدا کریں۔

مہاجر کیمپ مظفرآباد کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگیاں اب کشمیری عوام کی ادھار ہیں جو پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی عوام بہت مظلوم ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم زبان پر یہ بات لائے کہ ہم جنگ کریں گے جسے انڈیا نے شروع کیا ہے ہم نے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور وہاں اس وقت کربلا برپا کردی گئی ہے۔

پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مظالم پر خاموشی کفر ہے اور ایسا کرنے والا ظالم کا ساتھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی کامیابی ہماری کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کا مقصد کشمیریوں سے گزر کر پاکستان کو توڑنا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مودی کے مظالم کے بعد بھارت میں بہت سی ریاستیں بننے جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والے بھی کشمیر کی جنگ لڑرہے ہیں، شہر قائد میں بدامنی پھیلانے کا مقصد ملک کو کمزور کرنا تھا۔


متعلقہ خبریں