صوبائی حکومت کو سندھ ایڈز کمیشن قائم کرنے کی ہدایت

ایڈز رپورٹ پازیٹو آنے پر شوہر نے بیوی کوقتل کرکے لاش درخت کے ساتھ لٹکا دی

کراچی:سندھ ہائی کور ٹ نے صوبائی حکومت کو سندھ ایڈز کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

عدالت نے دوران سماعت  ریمارکس دیئے کہ حکومت چھ سال میں کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لاسکی۔ درخواست گزار کے مطابق انسداد ایڈز قوانین پر عمل نہ ہونے سے جان لیوا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر ایڈز کی روک تھام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزاروں کے مطابق لاڑکانہ میں ایڈز کے مریضوں کا بڑے پیمانے پر انکشاف ہوا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ انسداد ایڈز قوانین پر عمل نہ ہونا اس کا سبب بنا ہے۔ایڈز پھیلنے سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ سندھ حکومت کو فوری اور ہنگامی اقدامات کی ہدایت دی جائے۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ جیلوں، اسپتال، حراستی مراکز سمیت تمام مقامات سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائےاور انسداد ایڈز ایکٹ 2013 پر عملدرآمد کرایا جائے۔

عدالتی بنچ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت سندھ چھ سال سے سندھ ایڈز کمیشن بنانے میں ناکام رہی ہے ۔عدالت نے صوبائی حکومت کو سندھ ایڈز کمیشن قائم کرنے اور 17ستمبر کو اس کا نوٹی فکیشن پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان: سال 2018ءمیں 22ہزار افراد ایڈز میں مبتلا ہوئے، اقوام متحدہ کی رپورٹ


متعلقہ خبریں